وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3073دن ہوگئے

166

بلوچ لاپتہ افراد کے لیئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 3073 دن ہوگئے۔

لاپتہ بلوچ اسیران و شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3073 دن ہوگئے، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے کارکن اور بی ایس او کے زونل صدر عاطف بلوچ نے سامل تھے۔ اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں لوگوں کو اٹھانے، لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ ایک عظیم انسانی المیہ ہے، جو 1948 سے مختلف ریاستی حکمت عملیوں سے جاری ہے۔ بلوچ قومی شاعروں، ادیبوں، دانشوروں ، سیاسی کارکنوں اور طالب علموں کو ٹارگٹ کرنے میں ریاست نے وقت و حالات کے ساتھ تیزی لائی ہے۔

ماما قدیر نے مزید کہا کہ بلوچ فرزندوں کی قربانیوں کی بدولت بلوچ قوم دنیا میں اپنی قومی شناخت منوانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ آئے روز سول آبادیوں پر بمباری گھروں کو جلانا اور قوم کی اجتماعی نسل کشی کو قابض ریاست اپنی آخری قبضے کے دن تک بند نہیں کریگی۔ تو ایسے میں بلوچ قوم پاکستان کی سفاکیوں سے دنیا کو آگاہ کریں۔

ماما قدیر نے مزید کہا اطلاعات کے مطابق آپریشن سرد و گرم جاری ہے۔ ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بالگتر تربت میں آپریشن جاری ہے اور آبادیوں کو خوفزدہ کر کے نقل مکانی پر مجبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔