وڈھ: نادرا آفس کے قریب دھماکہ، نقصانات کی اطلاعات

274

وڈھ میں نادرا آفس کے قریب بم دھماکہ، نقصانات کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وڈھ میں نادرا آفس کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ بازار میں نادرا آفس کے قریب مہیم خان ولد محمد عالم قبیلہ دولت خانزئی کے دکان کے ساتھ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں محمد عالم کے دکان میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی دوکانوں کوبھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد ٹائم ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جبکہ دکان میں لگنے والے آگ کو قابوکرنے کے لئے فائر برگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیاہے۔