مغربی بلوچستان : ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان جانبحق

304

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان میں ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے دو بلوچ نوجوانوں کو قتل کردیا ۔

ایرانی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 26 سالہ  رامین گورگیج ولد غلام محمد بلوچ اور 25 سالہ راشد بلوچ کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ رامین گورگیج اپنا ذاتی کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کا دوست راشد ایک طالب علم تھا ۔