بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے جتانی بازار میں گذشتہ رات فورسز نے نے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرلیا جو تا حال لاپتہ ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات آٹھ بجے کے قریب دشت میں جتانی بازار میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر، وہاں سے ایک شہری کو گرفتاری کے بعد اپنے ساتھ لے گئے ہیں، جسکی شناخت حامد ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران گھر سے قیمتی مال و اسباب لوٹے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔