سوراب: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک جانبحق

224

سوراب میں زمین کے تنازع پر دوگروہوں کے درمیان فائرنگ سے شخص جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوراب کے علاقے مولی میں زمین کے تنازع پر ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے-

تفصیلات کے مطابق لہڑی قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحلیم ولد عبدالعزیز جاں بحق جبکہ  متعدد افراد زخمی ہوگئے-

علاقائی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے خضدار منتقل کیا جارہا ہیں-