زین کوہ اور مند چوکاپ میں حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

386

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان  سرباز بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شام بی آر اے کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ہفت ولی دربار کے مقام پر فوج کے لئے سڑک بنانے والی سرکاری کمپنی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ۔

دھماکے میں ایک انجینئر سمیت دو ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

سرباز بلوچ  نے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند چوکاپ کے مقام پر قائم سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر سنائپر سے حملہ کیا جس سے سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے-