دشت : فورسز کا خواتین پر تشدد، ایک زخمی ایک اغواء

132

بلوچستان کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے ایک خاتون کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے، ایک خاتون پر تشدد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے دشت سورک میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن ، گھر گھر کی تلاشی کے دوران فورسز نے دو خواتین کواغواء کرنے کی کوشش کی جن میں سے ایک حلیمہ ولد عابد سکنہ سورک دشت کو تشدد کے بعد اپنے ساتھ لے گئے- دوسری خاتون کے اغوا کی کوشش کو حل علاقہ نے مل کے ناکام بنادیا ، لیکن فورسز نے خاتون کو تشدید تشدد کا نشانہ بنایا –
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھروں میں موجود قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لےگئے- بعدازاں دیر رات کو کو حلیمہ ولد عابد کو رہا کر دیا گیا-