خضدار: چھریوں کے وار سے دو افراد قتل

150

 

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے فیروز آباد میں عبداالسلام نامی شخص نے چھریوں سے وار کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے فیروز آباد میں عبدالسلام نامی شخص نے چھریوں کے وار سے دو افراد محمد جان اور احمد کو قتل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حبیب ناصر کے مطابق لیویز نے بروقت کاروائی کرکے قاتل کو چاقو سمیت گرفتار کرلیا ہے اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔