خاران: مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق یوفون کو تفتیش کے لیے نوٹس جاری

224

کوئٹہ:خاران میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی تفتیش کے سلسلے میں یو فون موبائل کمپنی حکام کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران کی جانب سے یوفون موبوئل کمپنی کے جی ایم، لینڈ آنر اور کنٹریکٹر کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ کمپنی کو معاملے پر موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کمپنی کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ مزدور کمپنی سے بلواسطہ یا بلاواستہ منسلک تھے اور کمپنی نے مزدوروں کے حوالے سے متعلقہ حکام یا سیکورٹی فورسز کو آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی حکومت سے کام کرنے کے لیے این او سی لی۔

متعلقہ حکام تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں تاکہ تحقیات میں پیش رفت ہوسکے، ڈپٹی کمشنر خاران۔