خاران : الیکشن کمیشن کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ

191

خاران میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران شہر میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا ۔

دریں اثناءخاران ہی کے علاقے تاگزی میں فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

زرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز اور مسلح افراد کے درمیان تھوڑی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، تاہم فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے والے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے