بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں شہید عاطف بلوچ کی جنازے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جنازے پر حملہ پاکستان کی دہشتگردی کی ایک واضح ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا ہمیں پاکستانی فوج اور انکے ڈیتھ اسکواڈوں متعلق روز اول سے یہ معلوم تھا کہ اس جنگ میں دنیا کے تمام جنگی قوانین کو پامال کرئے گا اور ہمیں یہ بھی اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ہمارا واسطہ ایک انتہائی غیر مہذب دشمن سے ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست کی جانب سے ایسی غلیظ حرکتوں سے بلوچ قومی تحریک کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔
دوستین بلوچ نے شہید عاطف بلوچ کو سرخ سلام و مند میں جنازے پر فائرنگ سے شہید ہونے والے عاطف بلوچ کے ماموں خلیل بلوچ کو بھی خراج عقیدت پیش کی۔