بی ایس او آزاد چیئرپرسن کریمہ بلوچ کے گھر پر فورسز کا چھاپہ

420

تمپ میں فورسز کی جانب سے کریمہ بلوچ کے گھر پر دعویٰ، گھر میں لوٹ مار کی گئی.

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بی ایس او آزاد کے چیئرپرسن کریمہ بلوچ کے گھر پر فورسز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا.

تفصیلات کے مطابق تمپ میں واقعہ کریمہ بلوچ کے گھر پر فورسز کیجانب سے چھاپہ مار کر گھر میں تھوڑ پھوڑ کی گئی ہے، دوران چھاپہ فورسز کے اہلکار کتابوں سمیت دوسری قیمتی اشیاء لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں.

اس حوالے سے بی ایس او آزاد چیئرپرسن کریمہ بلوچ نے ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں نے ان کے گھر پر دعویٰ بول کر ان کے گھر میں تھوڑ پھوڑ کرنے سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں. جبکہ گھر میں موجود افراد کو زدکوب کیا گیا ہے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز اور ان کے مقامی کارندے اس طرح کے حرکتوں سے مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ہیں اور ہم کبھی بھی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے.

واضح رہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ کینیڈا میں مقیم بلوچ رہنما کے بلوچستان میں موجود خاندان کو تنگ کیا گیا ہو اس سے پہلے بھی انکے گھر پر کئی بار چھاپے لگائے گئے ہیں۔

کریمہ بلوچ کا موقف ہیکہ یہ سب انہیں بلوچستان کے تحریکِ آزادی سے دستبردار کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔