بلوچ قوم جلیلہ حیدر اور دہشت گردی کے شکار ہزارہ برادری کے ساتھ ہے: ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن

424

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے کوئٹہ میں انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہیکہ ڈبلیو بی او جلیلہ حیدر اور ہزارہ برادری سمیت ریاستی دہشت گردی کے شکار خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اُنھیں یقین دلاتی ہیکہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچ قوم اُنکے ساتھ ہے اور ہر قسم کی سیاسی جدوجہد میں ساتھ دے گی، ہزارہ برادری کی نسل کشی گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔ دو دہائیوں میں ہزاروں لوگ ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ہزاروں خواتین، بیواہ اور ہزاروں بچے یتیم ہوچکے ہیں ، ریاست اور ریاستی ادارے بلوچ قومی تحریک اور بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کو کاؤنٹر کرنے اور اقوام عالم کا توجہ ہٹانے کیلیے مذہبی دہشت گردی اور فرقہ واریت سے دنیا کو گمراہ کرکے یہ باور کرایا جاسکے کہ بلوچستان میں کوئی قومی تحریک نہیں چل رہی بلکہ ایک مذہبی ، نسلی اور لسانی جنگ ہورہی ہے۔ دنیا پاکستان کے مکرو عزاہم سے اب بخوبی آگاہ ہوچکی ہیں اور پاکستان کی اس نظریہ اور بیانیہ کو مکمل مسترد کر چکی ہے۔

بیان میں کہا ہیکہ بلوچ ایک سیکولر قوم ہے تمام مذاہب اور اقوام کا احترام کرتے ہے بلوچ کسی سے مذہب، رنگ ، نسل، زبان و عقیدے کے بنیاد پر نفرت نہیں کرتے۔ بلوچ قوم ایک واضح موقف،واضح تحریک اور جہد سے وابستہ ہیں۔ بلوچ قوم گزشتہ 70 برسوں سے قبضہ گیریت کے خلاف برسرپیکار ہے اور اس جدوجہد میں ہزاروں بلوچ نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کئے ہیں۔اب بھی بلوچ ریاستی جبر اور بربریت کا سامنا کررہے ہیں 40 ہزار بلوچ لاپتہ ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد مسخ شدہ لاشیں اُٹھاچکے ہیں،ریاست اور ریاستی اداروں کے تمام تر مظالم کے باوجود بلوچ قوم قومی آزادی کے جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ ڈبلیو بی او پشتون اورہزارہ برادری سمیت دیگر تمام مظلوم اقوام کی قومی تحریکوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور اس وقت تمام مظلوم اقوام کو چاہیے کہ وہ متحد ہوکر ریاستی ظلم و بربریت کا مقابلہ کریں اور بلوچستان میں آباد پشتون اور ہزارہ سمیت دیگر اقوام عالمی سطح پر بلوچ قومی تحریک کا سیاسی و اخلاقی حمایت کریں کیونکہ آزاد بلوچستان کا قیام اس خطے میں مذہبی و سیاسی آزادی اور امن و سکون کی ضمانت ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن بین الاقوامی سطع پر پاکستان کی جانب سے بلوچ سمیت دیگر مظلوم اقوام کے خلاف مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے اور عالمی قوتوں سے اپیل کرتی ہیکہ وہ پاکستانی آرمی اور انٹیلی جینس اداروں کی جانب سے جنگی اصولوں کی پامالی،عقیدہ ،نسل اور زبان کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بنانے اور انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لیں۔

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں، ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں سے اپیل کرتی ہیکہ وہ بلوچستان اپنی فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیج کر اصل صورت حال سامنے لاہیں اورانسانیت دشمن مظالم کا پردہ فاش کریں۔