بلوچستان کے نامور شاعر حسین عنقاء کی پوتی انتقال کر گئی

679

نامور بلوچ صحافی اور شاعر میر محمد حسین عنقاء کی پوتی اور مچھ کی معروف سیاسی و سماجی خاتون کارکن سمیرا عنقاء انتقال کر گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے نامور شاعر اورسیاسی رہنما حسین عنقاء کی پوتی بی بی سمیرا شوکت حسین عنقاء دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی-

مرحومہ بی ایس او کے سابقہ صوبائی رہنماء میر چنگیز عنقاء اور شہزاد حسین عنقاء کی ہمشیرہ تھی-

فاتحہ خوانی عنقاء ہاؤس مجید وارڈ مچھ میں جاری ہے-