بلوچستان : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ ایک بازیاب

152

گوادر / دشت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ جبکہ ایک لاپتہ بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے  وارڈ نمبر 6 میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن دو نوجوان حراست کے بعد لاپتہ-

علاقائی ذرائع کے مطابق پسنی وارڈ 6 میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن عورتوں اور بچوں پر تشدد اور دو نوجوان سراج ولد گوھرام اور چاکر مینگل ولد اکبر سکنہ پسنی وارڈ 6 کو حراست میں لینے کے بعد  اپنے ساتھ لےگئے-

ایک اور واقعہ میں 15 مئی کے دن گوادر زیروپوائنٹ سے ایک نوجوان فضل ولد داد شاہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نےگرفتار کرلیا جو تاحال لاپتہ ہے-

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا نوجوان خالد ولد غلام رسول سکنہ دشت پنودی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے-