بلوچستان: ٹریفک حادثے میں 4 جانبحق 19 زخمی

145

 کوئٹہ میں اختر آباد کے علاقے میں روڈ حادثے میں خواتین اور بچی سمیت 4 افراد جانبحق، 6 زخمی

کوہلو  پک اپ حادثے کا شکار، خواتین سمیت 13 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں ٹریفک حادثہ-

اطلاعات کے مطابق اختر آباد میں گاڑیوں میں تصادم دو خواتین ، بچی سمیت  ایک شخص جانبحق ، جبکہ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے-

 ریسکیو ذرائع کے مطابق میت اور زخمیوں کو بی ایم سی کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثناء کوہلو سے سبی جانے والی مسافر پک اپ حادثے کا شکار

تفصیلات کے مطابق کوہلو اور یانی کے قریب مسافر  پک اپ کو حادثہ،  حادثے میں خواتین اور بچہ سمیت 13 افراد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے- زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-