بلوچستان : آواران سے چار لاپتہ افراد فورسز کی قید سے بازیاب

155

آواران سے چار افراد فورسز کی قید سے بازیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے ملار سے 15 مئی 2018 کوفورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے چار بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک زرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد میں غفور ولد عبدالقادر ، کریم ولد صوفی، قدیر ولد برکت اور عیسیٰولد فتح محمد شامل ہیں ۔

یہ چاروں افراد جو کہ مالار کے رہائشی ہیں ان کے ہمراہ لاپتہ ہونے والے لال بخش ولد قادر بخش، تاحال فورسز کی تحویل میں ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے چاروں افراد شید تشدد کی وجہ سے انتہائی کمزور ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ آواران و مشکے میں گذشتہ ایک طویل عرصے سے فورسز کی جانب سے بالناغہ آپریشن و چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجنوں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ جبکہ درجنوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں ۔