دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے بلوچستان کے سب سے کم عمر بیرسٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قلات سے تعلق رکھنے والے مظفراعظم عمرانی نے لندن کی یونیورسٹی سے بیچلر آف لا کی ڈگری حاصل کی بعدازاں انہوں نے لندن کے معتبر ادارے سے بار ایٹ لا کی ڈگری بھی نمایاں پوزیشن سے حاصل کی۔
مظفراعظم نے اپنی کامیابی کو والدین کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر محروم طبقات کے حقوق کی تحفظ کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔