براہمدغ بگٹی کی سابق پاکستانی وزیر اعظم کی تعریف

591

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر میں ایک ٹویٹ زریعے سابقہ پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تعریف کردی ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دنوں موقف کو سراہا ہے۔

بی آر پی کے قائد براہمدغ بگٹی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ “پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا لیڈر
پاکستانی فوج کے جبر کیخلاف کھڑا ہوا ہے، بہت اچھے نواز شریف” ۔

براہمدغ بگٹی کے ٹویٹ کے جواب میں بھارت اور پاکستان سے ٹویٹر زریعے مختلف رد عمل سامنے آئے ہیں