ایران سے نمٹنے کا یہی بہتر وقت ہو گا : اسرائیل

181

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران سے ’بعد کے بجائے ابھی نمٹنا‘ بہتر ہو گا۔ انہوں نے ایران پر ’جارحیت‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام میں جنگجو روانہ کر رہا ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

بینجمن نیتن یاہو گ‍‍‍ذشتہ کئی مہینوں سے شام میں ایرانی فوجی موجودگی کے بارے میں اپنے طور پر ’خطرے کی گھنٹی‘ بجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ تہران حکومت لبنان میں اپنی حامی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ مل کر شام میں اسرائیل کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنا چاہتی ہے۔

تاہم ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔