آواران : مضرصحت پانی پینے سے 2 افراد جانبحق 80 متاثر

214

آواران میں مضر صحت پانی پینے سے 2 افراد جانبحق جبکہ 80 کی حالت تشویشناک ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق  آواران کے علاقے ٹڑانچ میں مضر صحت پانی پینے کے باعث 2افراد جانبحق 80 افراد کی حالت تشویشناک ۔

علاقہ کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 افراد کو حب کے ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔

علاقائی  لوگوں  نے الزام لگایا کہ فورسز نے دوران آپریشن پانی کے تالابوں میں زہریلا کیمیل ملایا ہے جس کے سبب یہ  واقعہ پیش آیا ۔

واضح رہے کہ آواران  سمیت دیگر علاقوں میں فورسز گذ شتہ کئی سالوں سے بلاناغہ آپریشن کررہے ہیں علاقے کے چشموں اور تالابوں میں زہریلی کیمیل ملائے ہے جس وجہ سے اکثر آپریشن ذدہ علاقوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور پانی پینے سے انسان اور جانور متاثر ہورہے ہے۔

تاہم پانی میں فورسز کی جانب سے زہر ملانے کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔