آواران: فورسز کا گھروں پر چھاپے، 5 افراد لاپتہ

225

آواران میں فورسز نے دوران چھاپہ 5 افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مالار میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے مالار کھن میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر پانچ افراد لال بخش ولد قادر بخش، غفور ولد عبدالقادر، کریم ولد صوفی، قدیر ولد برکت اور عیسیٰ محمد سکنہ مالار کھن کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا.

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے دوران چھاپہ گھروں میں لوٹ مار کرنے سمیت خواتین اور بچوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا.