ہزارہ نسل کشی کے خلاف ہزارہ ایکٹویسٹ نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

301

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ہزارہ نسل کشی کے خلاف جلیلہ حیدر (یونا کرمل) نامی ہزارہ ایکٹویسٹ  نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق جلیلہ حیدر (یونا کرمل) نے ہزارہ نسل کشی کے خلاف آج 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پے بیٹھنے کا اعلان کیا ہے.

انہوں نے ہزارہ نسل کشی کے خلاف ملکی و بین الاقوامی سطح پر لوگوں سے آواز اٹھانے اور اس احتجاج میں ان کا ساتھ دینے کی بھی گزارش کی ہے.