کھڈکوچہ: باراتیوں کی بس کو حادثہ، 2 جانبحق چھ زخمی

408

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ کھڈکوچہ میں بس الٹ جانے سے دو افراد جانبحق اور متعدد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ سے خالق آباد منگچر بارات لیجانے والی کوچ کو کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت دو افراد جانبحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو نواب غونث بخش میموریل ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔