کوہلو: فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 4 ہلاک، متعدد زخمی

250

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں پاکستانی فورسز کے ٹرک کو حادثہ پیش آنے کے باعث چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق کاہان کے علاقے تمبو کراس کے مقام پر سیکورٹی فورسز کا ٹرک جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زرائع نے بتایا کہ  ٹرک میں سوار اہلکار کاہان سے اپنے علاقوں میں چھٹیاں منانے جارہے تھے۔