دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نمائندے کو موصول تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے واقعات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال گزشتہ کچھ عرصے سے ابتر ہوتی جا رہی ہے، ٹارگٹ کلنگ، اکلیتوں کا قتل عام اور فورسز پر حملوں کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔