دی بلوچستان پوسٹ نمائندےکو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل کے رہائشیوں کا منشیات فروشی کے خلاف احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق آج شام 6 بجے کے قریب کلی اسماعیل کے رہائشیوں نے سمنگلی روڈ پر پولیس تھانے کے سامنے روڈ کو احتجاج کے طور پر بلاک کردیا۔
لوگوں نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں اور سپلائیئرز کو گرفتار کیا جائے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں۔