دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں.
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی شناخت منظور تھانہ بوسہ منڈی سے ہوئی ہے.
جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے.