تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی –
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اختر آباد کے مقام پر پیش آیا ہے- جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی اور محمد زمان کے ناموں سے ہوئی ہیں اور زخمی کا نام سفر علی بتایا جاتاہے-
علاقائی ذرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جارہا ہے-
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-