کوئٹہ فائرنگ سے، کوہلو میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہلاکتیں

208

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور کوہلو میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر ٹیلی پولیس ملازم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہوگیا ہے۔ مقتول کی شناخت عبدالغفار ولد محمد گل قوم درانی کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا ہے، تاہم ابھی تک اس بارے میں مزید معلومات آنا باقی ہیں۔