پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن کریم پرھار کراچی سے سندھ رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کریم پرھار کو ایک احتجاجی مظاھرے کے دوران سندھ رینجرز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کریم کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے اور وہ پی ٹی ایم کے ایک متحرک کارکن بتائے جاتے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ دو دنوں کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ کے متعدد کارکن مختلف مقامات سے گرفتار اور جبری طور پر لاپتہ کیئے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے منظور پشتین نے کل اپنے ایک پیغام میں کارکنوں سے احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔