کراچی و بلوچستان سے 3 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

151

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

موصول تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے ایسائی کلات میں دو روز قبل فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کرعبدالرشید نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جو تا حال لاپتہ ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ شب چار بجے کے قریب سندھ رینجرز نے گھر پر چھاپہ مارا اور  دو افراد کو زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔

سندھ رینجرز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت صدام ولد اسماعیل اور حنیف ولد داد محمد کے ناموؐ سے ہوئی ہے جو بلوچستان کے علاقے پنودی دشت کے رہائشی ہیں۔