کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیے، بی ایل اے

209

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل شام کاہان کے نزدیک پیشی کے مقام پر حملہ آور پاکستانی فوجیوں پر حملہ کرکے دو فوجی ہلاک اور چار زخمی کیے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ فوجی اہلکار گذشتہ تین دنوں سے علاقے میں بلوچ عوام کے خلاف جارحیت میں مصروف تھے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بھمبور کے پہاڑی علاقے کو پاکستانی فوج نے گھیرے میں لیکر تین دنوں سے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہوا ہے جہاں عام شہریوں کے نقصانات کا خدشہ ہے۔