افغانستان کے دارلحکومت کابل میں خود کش حملہ ۔
حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18 افراد جانبحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کے سامنے ہونے والے خود کش حملے میں 80 سے زائد افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانبحق ہونے والوں کی تعداد 18 جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب طالبان شدت پسندوں نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ۔