دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ایک دھماکے کی اطلاع ہے، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق ڈیرہ بگٹی میں قائم امن فورس جسے حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ پکارا جاتا ہے سے بتایا جاتا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول کو وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا قریبی ساتھی بتایا جارہا ہے۔