پنجگور میں پاکستانی فورسز کا آپریشن

283

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے پنجگور سے متحصل علاقوں کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور میں فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے، فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے میں پہنچ کر گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے، گھروں کی لوٹ مار کرنے کیساتھ خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دو شنبے ولد حیاتان کے گھر میں گھس کر خواتین و بچوں کو زد و کوب کرنے کے بعد گھر کو قبضے میں لیکر اپنے کیمپ میں تبدیل کردیا ہے.

واضح رہے علاقے میں مواصلاتی سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے بروقت معلومات ملنے میں دشواریاں درپیش ہیں.