دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان طالب علم کو حراست میں لینے کے بعدلاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر میں فورسز کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان طالب علم کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے، لاپتہ نوجوان کی شناخت ثناء جان ولد خیر جان سکنہ ٹوبہ سے ہوئی ہے۔
جبکہ پنجگور کے علاقے کیل کور میں تیسرے روز بھی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے بہت سے گھروں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔