لہڑی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کر لی

212

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج شام 8:00 بجے کے قریب سبی کے علاقے لہڑی اور بمبور کے قریب پاکستانی فورسز کے دو گاڑیوں پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا-

اس حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک چار زخمی ہوئے-

بی آر جی کے سرمچاروں نے فورسز پر  اس وقت حملہ کیا جب پاکستانی فوج لہڑی تازی اور بمبور میں آپریشن کررہے تھے-

ترجمان  دوستین بلوچ نے  کہا کہ فورسز ہر روز ہمارے بیگناہ بلوچوں کو شہید شہید کررہے ہیں انکے گھروں کو جلایا جارہا ہے ہمارے معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کیا جارہا ہے. ہم قابض ریاست کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہونگے کیونکہ ہم اپنے حق کیلئے لڑرہے ہیں-

ترجمان نے مزید کہا کے ہماری اسطرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے-