قلات : قمبر خان مینگل کے ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں خاتون قتل

701

قلات میں قمبر خان مینگل کی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ایک خاتون قتل ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوراب کے نمائندے کے مطابق گذشتہ روز قلات کے علاقے شور پارود میں قمبر خان مینگل کی سرپرستی میں  قائم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا ۔

قمبر خان مینگل کے کارندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے خاتون کی شناخت بی بی بیگم کے نام سے ہوئی جو کہ موسی کی بیٹی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  بھی اسی علاقے میں قمبر خان مینگل کے بیٹے پسند خان مینگل نے فائرنگ کرکے رحم اللہ ولد محمد عثمان کو قتل کردیا تھا ۔

دریں اثناء ٹی بی پی نمائندے نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرصہ دراز سے  شور پارود اور آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کی مال مویشیوں کو قمبر خان مینگل کے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کی زمینوں پر بھی زبردستی قبضہ کررہے ہیں ۔

اس کے علاوہ گذشتہ روز قلات کے علاقے سمالو میں رحیم ساسولی کی سربراہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے لوگوں نے دو دکانوں کو توڑ کر ان میں اشیاء کو اپنے ساتھ لےگئے ۔