فورسز کے ساتھ جھڑپ میں قادر مری شہید ہوگئے:بی ایل اے

368

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس روز سے پاکستانی فورسز کا آپریشن کوہستان مری اور بھمبور کے اردگرد کے علاقے میں شدت سے جاری ہے۔

ہمارے سرمچاروں کی پاکستانی آپریشن اور ظلم و بربریت کے دوران مختلف مقامات پر فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ہیں۔ جبکہ اس آپریشن میں بہت بھاری تعداد میں فورسز حصہ لے رہے ہیں۔ جن کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ 19 اپریل کے روز بھمبور براہمی گوکڑت کے مقام پر ہمارے سرمچاروں کی فورسز کے ساتھ ایک شدید جھڑپ ہوئی۔ سرمچاروں اور فورسز کے درمیان ہونے والی یہ جھڑپ تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوبدو جنگ کے دوران سنگت قادر مری عرف لاغری شہید ہوگئے۔ جبکہ فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ قادر مری عرف لاغری 2005 میں بی ایل اے میں شامل ہوئے۔ اور تابہ شہادت کے روز تک انتہائی جان فشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ اور 19 اپریل کو زخمی ہونے کے باوجود بڑی بہادری سے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری جنگ آزاد بلوچ وطن کی بحالی تک جاری رہے گی۔