عظیم سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کے آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت

266

عظیم سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی گئی.

برطانیہ کے علاقے کیمبرج میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر قطاروں میں کھڑے ہوکر حالیہ عرصے کے عظیم سائنسدان کو الوداع کہا، آخری رسومات ہفتے کے روز کیمبرج یونیورسٹی کے گرجاگھر گریٹ سینٹ میری میں ادا کی گئی.

جب ان کا ماتمی جلوس گرجاگھر پہنچا تو ان کی زندگی کے ہر سال کی مطابقت سے 76 گھنٹیاں بجائی گئیں.

آخری رسومات میں کے خاندان کے افراد، ان کی دیکھ بھال کرنے والوں، پرستاروں اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.

ہاکنگ کو ویسٹ منسٹر ابیے میں سپرخاک کیا گیا جہاں برطانیہ کی تاریخ ساز شخصیات مدفون ہیں، یہ ان کو دیا جانے والا آخری اعزاز ہے.
انہیں عالمی شہرت یافتہ سائنس دان نیوٹن اور 19 ویں صدی میں انقلاب پربا کرنے والے سائنس دان چارلس ڈارون کے قریب دفن کیا گیا.

( بشکریہ وائس آف امریکہ)