یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزاربلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو بی اے کوہ ناگائی کےشہدا سمیت تمام شہدائے وطن کو سرخ سلام وخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
یاد رہے قابض ریاست پاکستان نے 6 اپریل 2016 کو کوہ ناگائی میں ایک خونی آپریشن کر کے وہشت کی انتہا کرکے 6 بلوچ سرمچاروں سمیت 38 بے گناہ بلوچ فرزندوں کو شہید کیا تھا، اس آپریشن میں دشمن نے 17 ہیلی کاپٹروں اور ہزاروں فوجیوں کو استعمال کیا اور چار روز تک کوہ ناگائی کو مکمل گھیرے میں لیکر عام لوگوں سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
آپریشن کے دوران بلوچ سرمچاروں نے دشمن کو بهاری نقصان پہنچا کر 16 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا، جس کے بعد پاکستانی فوجی حواس باختہ ہو کر عام بلوچوں کو شہید کرنا شروع کردیا. مگر یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں کمانڈر شہید منظورعرف استاد شبیر بلوچ،شہید صوفی مری، شہید عالم عرف شیہک بلوچ، شہید شعیب عرف سمیر بلوچ ،شہید فیصل بنگلزئی عرف جرنل اور شہید سفیر جتوئی نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کیا، جن کو تنظیم نے زحم جن کا خطاب دیاتھا۔