سوراب : لیپ ٹاپ تقسیم میں نظر انداز طلبا و طالبات کا مظاہرہ

227

شہری ایکشن کمیٹی سوراب اور گورنمنٹ انٹرکالج کے طلباء و طالبات کا کالج انتظامیہ کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم میں نظرانداز کیے جانے پر احتجاجی مظاہرہ

دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کالج کے سامنے کی جانی والی احتجاجی مظاہرے میں گرلز انٹرکالج کے طالبات و بوائز انٹرکالج کے طلباء نے  شرکت کی ۔

احتجاجی مظاہرے میں شہری ایکشن کمیٹی کے فنانس سیکریٹری امان اللہ مینگل،محمدنواز رودینی، کونسلرسلطان احمد افغانزئی اور دیگر موجودتھے ۔

طلباء و طالبات کا کہناتھا تھا کہ میرٹ پرہونے کے باوجود ہمیں فرسٹ اینڈ سیکنڈ فیز میں نظرانداز کیاگیااور اب تھرڈفیزکےلیے بھی ہمیں ایک مرتبہ پھرنظرانداز کرکے من پسند طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کے لیے لسٹ بنایا جارہاہے جس کی وہ کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔