خضدار: کرنٹ لگنے سے دو سگی بہنیں جانبحق

165

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں کرنٹ لگنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو تحصیل زہری کے علاقے زالکان میں واقع اللہ بخش نامی شخص کے گھر میں بجلی کی سروس تار ٹوٹ کر گرگئی، جسکے نتیجے میں دو بہنیں رضیہ بنت اللہ بخش اور نعیمہ بنت اللہ بخش کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گئیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔