خاران: پاکستانی وزیراعظم کے آمد سے قبل شہر میں زوردار دھماکہ

325

خاران شہر میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئ ہے

دی بلوچستان پوسٹ خاران کے نمائندے کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے خاران شہر میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں الشیخ مسجد کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

جمعہ کا دن ہونے کے سبب علاقے میں سخت گہما گہمی تھی۔ دھماکے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے پروازیں دیکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خاران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی7اپریل کو خاران میں وفاقی وزیر ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر کے دعوت پر اسکیمات کا افتتاح اوریک مچ خاران شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اب تک اس دھماکے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم خاران شہر میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے مختلف کاروائیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔