حب: انڈسٹریل ایریا میں حادثہ ایک جانبحق ایک زخمی

236

دی بلوچستان پوسٹ لسبیلہ کے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑےصنعتی شہر حب چوکی کے ایک نجی فیکٹری میں مزدور حادثے کا شکار-

تفصیلات کے مطابق حب کے ایک انڈسٹریل ایریا میں نجی فیکٹری میں دوران کام لفٹر گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا-

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی مزدور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

واضح رہے لسبیلہ بلوچستان کا واحد انڈسٹریل ضلع ہے جہاں روزانہ کے بنیاد پر کراچی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے لوگ روزگار کی تلاش میں آتے ہیں لیکن لیبر سیفٹی کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانوں کا زیاں ہوجاتا ہیں-