جنوبی وزیرستان : 4 طالب علم قتل ، لاشوں کو جلا دیا گیا

257

جنوبی وزیرستان میں چار طالب علموں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے 4 طالب علموں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاشوں کو جلا دیا ۔

مقامی زرائع کے مطابق جو چاروں طالب علم جس علاقے میں قتل کئے گئے وہ فورسز کے کنٹرول میں ہے اور اس علاقے میں سوائے فورسز کے کسی بھی شخص کو اسلحہ رکھنے اور اپنے ساتھ لینے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔