بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار8 اپریل کو سرمچاروں نے تحصیل وادی مشکے کے علاقے منگلی میں فوجی کیمپ کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور دو زخمی کئے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ سات اپریل کو سرمچاروں نے تمپ ضلع کیچ میں صغیر ولد امام بخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ بی ایل ایف سے منحرف ہو کر پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد بلوچ قومی تحریک کے خلاف قابض فوج کا ساتھ دے رہا تھا۔ وہ سرمچاروں اور آزادی پسندوں کی نشاندہی اور اغوا کرانے میں ملوث رہا ہے۔ بلوچ قوم اور قومی تحریک کے خلاف اگر کوئی بھی شخص قابض پاکستان کا ساتھ دے گا تو اس کا انجام یہی ہوگا۔