بی آر پی کا بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

187
Sher Mohammad Bugti

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہدائے مرگاپ کو ان کی نویں برسی کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے مرگاپ کی برسی کے موقع پر 9 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کی جائے گی، جبکہ پارٹی کے تمام زون ریفرنسز انعقاد کر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد شہدائے مرگاپ نے اپنے جانوں کے نزرانے پیش کر کے قومی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ بی آر پی کے مرکزی رہنماء شہید شیرمحمد بلوچ‘ بی این ایم کے قائد شہید غلام محمد بلوچ اور شہید لالا منیر کی شہادت بلوچ قوم میں ایک ایسی خلا چھوڑ گئے جس کو پر کرنا بہت مشکل ہے مگر شہدا کی قربانی کی بدولت آج بلوچ تحریک کو جہاں بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے وہاں سزمین پر موجود بلوچ فرزندوں کے طاقت میں بھی فرزندان سرزمین نے جوق در جوق شامل ہوکر اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں تحریک میں ایندھن کے مانند ثابت ہوتی ہیں۔

ترجمان نے کاروباری برادری سے اپیل کی کہ شہدائےمرگاپ کی برسی کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں اور انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ تمام زونز میں ریفرنسز کا انعقاد کرکے شہدا مرگاپ کی جدوجہد اور عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے انکی مشن کو منزل تک پہنچانے کا عزم نو کریں۔ شیر محمد بگٹی نے پارٹی میڈیا سیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہدا کے جہد و قربانی کے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلا کر شہدا کے مقصد اور قربانی کے حوالے سوشل میڈیا میں موجود نوجوانوں میں آگاہی دیں۔