بھارتی وزیر اعظم کا اپوزیشن کے رویے کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

184

بھارتی وزیرِاعظم نریندرا مودی نے اپنے دیگر اراکین کے ہمراہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے اپوزیشن کے حالیہ رویے کے خلاف 12 اپریل کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 6 اپریل کو ختم ہونے والے اہم بجٹ اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ اجلاس گزشتہ 18 برس کے مقابلے میں سب سے غیرمفید سیشن ثابت ہوا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی عدم دلچسپی کے باعث 2019 کے انتخابات اور دیگر معاملات پر بھی پیش کردہ اہم بل پر بحث نہیں کی جاسکی ہے۔  اجلاس میں الیکشن اصلاحات پر بھی بحث نہیں کی جاسکی جبکہ بجٹ سے متعلق کئی اہم بل بغیر کسی مباحثے کے منظور کیے گئے، 8 میں سے صرف دو بل ہی منظور کیے جاسکے تھے

واضح رہے کہ وزیرِاعظم نریندرامودی نے گذ شتہ ہفتے بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کی وجہ سے پارلیمانی کارروائیوں اور دیگر امور اس وقت کم ترین درجے پر پہنچ چکے ہیں۔۔